تازہ تر ین

گرمی کا زور ٹوٹ گیا،لوگوں کی بڑی تعداد سہانے موسم سے لطف اندوز ہو نے لگی

اسلام آباد(ویب ڈیسک)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد،راولپنڈی اور لاہور سمیت ملک کے مختلف حصوں میں بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا،لوگوں کی بڑی تعداد سہانے موسم سے لطف اندوز ہونے کےلئے گھروں سے باہر نکل آئی۔تفصیلات کے مطابق اسلا م آباد،راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور،سرگودھا،چکوال ،شمالی علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا اور شہریوں کی بڑی تعداد موسم سے لطف اندوز ہونے کیلئے گھروں سے باہر نکل آئی،ادھردیر میں رات گئے سے موسلادھار بارش جاری ہے اور بعض مقامات پر ڑالہ باری سے کھڑی فصلوں کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ اگلے 24 گھنٹوں کے دوران مزید بارش ہو گی اوربارش کا سلسلہ 20 مئی تک جاری رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ خیبر پختونخوا،فاٹا،گلگت بلتستان اورکشمیر میں کہیں کہیں بارش کاامکان ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain