تازہ تر ین

چیف جسٹس کا سنٹرل جیل کراچی کا دورہ،جیل میں دستیاب کھانا کھایا

کراچی (ویب ڈیسک)چیف جسٹس ثاقب نثار نے سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں اہم مقدمات کی سماعت کے بعد سنٹرل جیل کراچی کا دورہ کیا ،چیف جسٹس پاکستان نے جیل کے مختلف شعبوں کا دورہ کیا اور قیدیوں کے دستیاب سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ سنٹرل جیل کے دورہ کے موقع پر چیف جسٹس آف پاکستان کو کھانا بھی پیش کیا گیا جو انہوں نے کھایا،اس موقع پر چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ سنٹرل جیل کراچی میں دیگر صوبوں کی نسبت انتظامات بہت بہتر ہے ،ان کا کہناتھا کہ کھانے کا معیار اور علاج کی سہولیات بھی قابل اطمینان ہیں۔

 


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain