تازہ تر ین

ہمیش ریشمیا بھی دوسری شادی رچا بیٹھے

ممبئی(ویب ڈیسک) نامور گلوکار، اداکار و میوزک ڈائریکٹر ہمیش ریشمیا ٹی وی اداکارہ سونیا کپور کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ہمیش ریشمیا اور سونیا کپورگزشتہ روزنجی تقریب میں شادی کے بندھن میں بندھے، جس میں دونوں کے قریبی عزیز اوردوستوں نے شرکت کی۔ ہمیش ریشمیا نے اپنی شادی کی تصاویر فیس بک پر شیئر کیں اور ساتھ میں لکھا ’ہم دونوں ایک ساتھ ہیں اور یہی خوشی کی بات ہے‘۔ہمیش ریشمیا کی یہ دوسری شادی ہے اس سے قبل وہ اور کومل شادی کے بندھن میں بندھے تھے، تاہم 22 سالہ رفاقت کے بعد بالآخر اس شادی کااختتام گزشتہ برس طلاق پر ہوا تھا۔ دونوں کا ایک بیٹا بھی ہے جو اپنی ماں کے ساتھ رہتا ہے، تاہم اس نے گزشتہ روز اپنے والد کی دوسری شادی میں شرکت کی۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain