تازہ تر ین

ماہرہ ریڈ کارپٹ کیلئے فرانس میں جلوہ افروز

کراچی (ویب ڈیسک)پاکستان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان کینز فلم فیسٹیول کے ریڈ کارپٹ میں شرکت کے لیے فرانس پہنچ گئیں۔اداکارہ کینز ریڈ کارپٹ میں مشہور میک اپ برانڈ لوریئل پاکستان کی نمائندگی کریں گی جس میں وہ فیشن کے منفرد انداز کا انتخاب کریں گی۔ماہرہ خان نے انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کر کے مداحوں کو آگاہ کیا کہ وہ طویل سفر کے بعد کینز پہنچ گئی ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ آج وہ کچھ نہیں کریں گی، صرف دھوپ سینکیں گی۔ماہرہ خان 15 مئی کو کینز ریڈ کارپٹ پر جلوہ گر ہوں گی، لیکن اس سے قبل وہ خوب سیر سپاٹے کر رہی ہیں۔اداکارہ کی فرینچ ریویریا پر لی جانے والی تصاویر سوشل میڈیا پر مقبول ہوچکی ہیں جس میں انہوں نے فلورل پینٹ سوٹ زیب تن کیا ہے اور ہمیشہ کی طرح دلکش لگ رہی ہیں۔واضح رہے کہ ماہرہ خان کینز فلم فیسٹیول کے ریڈ کارپٹ پر پہلی مرتبہ شرکت کریں گی جس کے لیے سب ہی بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔کینز ریڈ کارپٹ میں بالی وڈ اداکارہ سونم کپور اور ایشوریا رائے بچن بھی شرکت کریں گی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain