تازہ تر ین

چوہدری نثار کا این اے 63 سے بھی الیکشن لڑنے کا فیصلہ

اسلام آباد (ویب ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما چوہدری نثار نے قومی اسمبلی کے حلقہ 63 ٹیکسلا واہ سے بھی عام انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔قومی اسمبلی کے حلقے 63 ٹیکسلا واہ کے معززین اور اکابرین کا مشاورتی اجلاس منعقد ہوا جس میں چوہدری نثار علی خان کے این اے 63 سے بھی عام انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا گیا۔اس حوالے سے چوہدری نثار علی خان کا کہنا تھا کہ وہ علاقے کے عوام کے جذبات و احساسات کی قدر کرتے ہیں اور ا?ئندہ بھی اپنی استطاعت کے مطابق علاقے کی خدمت جاری رکھیں گے۔قومی اسمبلی کا حلقہ 63 ٹیکسلا واہ موجودہ حلقہ بندیوں سے قبل این اے 53 تھا جس میں ٹیکسلا ، واہ اور اڈیالہ کے علاقے شامل کئے گئے ہیں۔یاد رہے کہ گزشتہ دنوں چوہدری نثار علی خان قومی اسمبلی کے حلقہ 59 جب کہ پنجاب اسمبلی کے حلقے پی پی 10 اور پی پی 14 سے انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کیا تھا۔قومی اسمبلی کا حلقہ 59 راولپنڈی کے علاقوں چکری، گورکھ پور، سہال، بندہ اور ادوال پر مشتمل ہے۔صوبائی اسمبلی کا حلقہ پی پی 10 ساگری، بسالی، ادوال، چکری، سہیال ، سکھوپر جب کہ پی پی 14 اڈیالہ ، ڈھلہ ، گورکھ ، چہان اور بندہ پر مشتمل ہوگا۔البتہ فی الحال یہ واضح نہیں کہ وہ عام انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر انتخابات لڑیں گے یا ا?زاد حیثیت سے کیوں کہ کافی عرصے سے چوہدری نثار اور ن لیگ کی اعلیٰ قیادت کے درمیان اختلافات موجود ہیں۔نواز شریف کی نا اہلی کے بعد مسلم لیگ ن کے صدر بننے والے شہباز شریف کئی بار چوہدری نثار سے ملاقات بھی کرچکے ہیں اور ایک ملاقات میں چوہدری نثار نے کہا تھا کہ اگر نواز شریف خود منانے ا?ئیں تو وہ مان جائیں گے۔گزشتہ دنوں شہباز شریف نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ بطور ن لیگ کے صدر وہ چوہدری نثار کو پارٹی کا ٹکٹ دیں گے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain