ممبئی (شوبزڈیسک) بھارتی اداکارہ اور ماڈل زرین خان31 برس کی ہوگئیں۔ زرین خان14 مئی 1987کو بھارتی شہر ممبئی میں ایک مسلم پٹھان گھرانے میں پیدا ہوئیں۔انہوں نے اپنی تعلیم ممبئی میں ہی مکمل کی۔زرین خان نے اپنے کریئر کا آغاز ماڈلنگ سے کیا۔اسکے بعد 2009 میں فلم ” ویر“ کے ذریعے بالی وڈ میں قدم رکھا۔اس فلم میں انکے ساتھ سلمان خان جلوہ گر ہوئے تھے۔ زرین خان کی مقبولیت کا ایک راز بالی وڈ اداکارہ کترینا کیف سے مشابہت بھی ہے۔
بہت سے لوگوں کا کہنا ہے کی ان کی لک کترینا جیسی ہے۔اداکارہ نے اپنے مختصر سے کریئر میں ایک آئٹم سانگ بھی کیا جو کہ دو ہزار گیارہ میں آئی فلم ریڈی کا گانا، کیریکٹر ڈھیلا تھا۔اس گانے نے اداکارہ کی مقبولیت میں خوب اضافہ کیا۔ ہندی فلموں کے علاوہ زرین نے تامل فلموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے۔ بالی وڈ میں ویر کے بعد انہوں نے ہاو¿س فل ٹو میں کام کیا جس میں انکی اداکاری کو خوب سراہا گیا۔ اس کے علاوہ انہوں نے ایک بنجابی فلم میں بھی کام کیا جسکا نام جٹ جیمس بانڈ ہے۔