لاہور (ویب ڈیسک) جانان فلم سے کیرئیر کا آغاز کرنے والی ہانیہ عامر کو جب پاکستانیوں نے دیکھا تو دیکھتے ہی رہ گئے لیکن ان نوجوانوں کیلئے ’دل توڑ‘ خبر یہ ہے کہ وہ اب ’سنگل‘ نہیں رہیں جس کا انکشاف ہانیہ عامر نے انسٹاگرام پر موجود اپنے آفیشل اکاﺅنٹ پر کیا اور ایک تصویر اپ لوڈ کرتے ہوئے ایسی بات لکھ دی کہ نوجوانوں کے دل ’کرچی، کرچی‘ ہو گئے۔ہانیہ عامر نے گھٹنوں پر بیٹھے ہاتھ میں ایک ڈبہ اٹھائے تصویر شیئر کی جس پر لکھا تھا ”مجھ سے شادی کر لو۔“ یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے ہانیہ عامر نے لکھا ”اس نے ’ہاں‘ کر دی۔“
