اسلام آباد (آئی این پی ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد سابق وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ ڈان لیکس میں پرویز رشید کو سزا نہیں دینی چاہیئ تھی۔ منگل کو احتساب عدالت کے باہر صحافی نے مریم نواز سے سوال کیا کہ اگر ڈان لیکس کی خبر سچی تھی توپرویز رشید سزا کیوں دی گئی؟،مریم نواز نے پرویز رشید کی سزاکو بلا جواز قرار دیتے ہوئے کہا کہ پرویز رشیدکو سزا نہیں ہونی چاہئے تھی۔یاد رہے ڈان لیکس کی تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ میں پرویز رشید، طارق فاطمی اور پرنسپل انفارمیشن آفیسر فواد حسن فواد کو ذمہ دار ٹھہرایا گیا جس کے بعد تینوں کو عہدوں سے برطرف کر دیا گیا تھا۔