تازہ تر ین

یورپی شاہی خاندانوں کی ملکیت رہنے والا نیلا ہیرا کتنی خطیر رقم میں نیلام ہوا جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

جنیوا(ویب ڈیسک) بھارت کی کان سے نکالا گیا 6.16 قیراط وزن کا حامل نیلے رنگ کا یہ ہیرا ہسپانوی، فرانس، اٹلی اور آسٹریا میں شاہی خاندانوں کی ملکیت میں رہا ہے۔اس نیلے ہیرے کی نیلامی سوئٹزر لینڈ کے دارالحکومت جنیوا میں ہوئی ہے۔نیلامی کے انتظامات دیکھنے والی سوتھی بیز کمپنی کو امید تھی کہ یہ ہیرا 53 لاکھ ڈالرز یعنی تقریباً 60 کروڑ پاکستانی روپوں میں نیلام ہوگا ت۔ اس ہیرے کا مکمل نام ’فارنیس بلیو ڈائمنڈ‘ ہے جو اردن کی شہزادی الزبتھ فارنیس کو شادی میں تحفے کے طور پر ملا تھا۔الزبتھ فارنیس نے 1715 میں اردن کے شہزادہ فلپ وی سے شادی کی تھی اور یہ شادی کا سب سے قیمتی تحفہ تھا۔بعد ازاں یہ ‘نیلا ہیرا’ اس خاندان کی روایت بن گیا اور آنے والی نسلوں کو بطور تحفہ دیا جانے لگا اور پھر اردن سے فرانس، اٹلی اور پھر آسٹریا جا پہنچا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain