چمن (ویب ڈیسک)کوئٹہ کی چمن ہاو¿سنگ اسکیم کے قریب ایف سی مددگار سینٹر پر دہشت گردوں نے حملہ کیا ہے۔ کوئٹہ کی چمن ہاو¿سنگ اسکیم کے قریب ایف سی مددگار سینٹر کے قریب یکے بعد دیگرے 3 دھماکے سنے گئے ہیں جس کے بعد سیکیورٹی اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا جب کہ فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔