تازہ تر ین

جب کوئی سپاہی شہید ہوتا ہے تو لگتا ہے کہ میرے جسم سے کوئی حصہ جدا ہو گیا ہے،آرمی چیف نے ایسی بات کہہ دی کہ ہر پاکستانی فخر محسوس کریگا

راولپنڈی (ویب ڈیسک )آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ ہم وطن کے دفاع کے لیے کسی بھی قسم کی قربانی کے لیے پرعزم ہیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق گزشتہ روز بلوچستان کے علاقے کلی الماس میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں جام شہادت نوش کرنے والے شہید کرنل سہیل عابد کو فوجی اعزاز کے ساتھ سپردخاک کردیا گیا۔ کرنل سہیل کو اپنے آبائی گاو¿ں وہاڑی میں سپردخاک کیا گیا۔اس موقع پر پاک فوج کے سربراہ کا کہنا تھا کہ جب بھی میرا کوئی سپاہی شہید ہوتا ہے مجھے لگتا ہے جیسے میرے جسم کا ایک حصہ جدا ہو گیا ہے اور جس دن کوئی فوجی شہید ہوتا ہے تو وہ رات گزارنا میرے لیے بہت مشکل ہوتا ہے تاہم وطن کے دفاع کیلیے کسی بھی قسم کی قربانی کیلیے پرعزم ہیں۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain