تازہ تر ین

اسلام آباد ہائی کورٹ نے اسکولز کو گرمی کی تعطیلات کی فیس لینے سے روک دیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک) ہائی کورٹ نے وفاقی دارالحکومت کے پرائیویٹ اسکولز کو طالب علموں سے موسم گرما کی تعطیلات کی فیس وصول کرنے سے روک دیا۔عدالت نے حکم دیا کہ جو والدین اپنے بچوں کی موسم گرما کی فیس پہلے سے جمع کرا چکے ہیں اسے چھٹیوں کے بعد ایڈجسٹ کیا جائے۔اس فیصلے کا اطلاق اسلام آباد کے تمام نجی اسکولوں پر ہوگا۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے ایک درخواست پر سماعت کے دوران پرائیویٹ ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشنز ریگولیٹری اتھارٹی کے وکیل کے دلائل سننے کے بعد احکامات جاری کیے۔جسٹس شوکت عزیز نے استفسار کیا کہ اسکول فیس کے معاملے پر اتھارٹی کیا کر رہی ہے؟ وکیل نے بتایا کہ اتھارٹی کے اختیارات عدالت نے ختم کر دیے تھے جس کے خلاف اپیل زیر سماعت ہے۔انہوں نےعدالت سے استدعا کی کہ دیگر ہائی کورٹس بھی موسم گرما کی تعطیلات میں فیسوں کی وصولی پر حکم امتناع جاری کر چکی ہیں۔بعد ازاں عدالت نے کیس کی مزید سماعت 20 جون تک ملتوی کردی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain