تازہ تر ین

مادھوری مراٹھی فلم میں گھریلو خاتون کے کردارمیں نظر آئینگی

ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی وڈ کی معروف اور خوبصورت اداکارہ مادھوری ڈکشٹ اپنی پہلی مراٹھی فلم میں ایک شادی شدہ گھریلو خاتون کا کردار ادا کرتی نظر آئیں گی ۔مادھوری نے ایک انٹرویو میں مراٹھی فلم بکٹ لسٹ کے بارے میں کہا کہ فلم کی کہانی کافی متاثر کن ہے ،فلم میں میرا کردار مدھورا سین نامی ہاﺅس وائف کا ہے، جو آگے جاکر اپنی زندگی کو خود کنڑول کرنے کا فیصلہ کرتی ہے اور اس ہی دوران اسے اپنی ایک نئی شخصیت نظر آتی ہے۔
اداکارہ نے کہا کہ ہر شادی شدہ خاتون کی زندگی ایسی ہی ہوتی ہے، صرف ہندوستان میں ہی نہیں، خواتین خود کو بھول جاتی ہیں جب ان کی شادی ہوتی ہے، ان کی زندگی میں شوہر، بچے، سسرال والے آگے آجاتے ہیں، وہ اپنے بارے میں سوچنا بھول جاتی ہیں اور مدھورا ایسی ہی ایک شادی شدہ خاتون ہے۔

 


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain