پیرس(آن لائن) شہزادہ ہیری کی میگن مارکل سے شادی پر 6ملین سے زائد ٹوئٹ کئے گئے ہیں جو کہ انکے بڑے بھائی کی شادی کے دوران تعداد میں تین گنا زائدہیں ،یہ بات سوشل میڈیا مانیٹرکمپنی ویزی برین نے اتوار کے روز کہی ہے۔ فرانسیسی کمپنی کا کہنا ہے کہ 2200جی ایم ٹی جمعہ اور 2300جی ایم ٹی ہفتہ کے دوران 6,604,498ٹوئٹس دنیا بھر میں شاہی جوڑے کی شادی پرکئے گئے جس میں 5.2ملین ہیش ٹیگ #RoyalWeddingپرمشتمل تھے ۔ اسکے مقابلے میں شہزادہ ہیری نے جب 29اپریل 2011ءکو کیٹ میڈلٹن سے شادی کی تھی تو اسی طرح کے ٹائم فریم میں 1,821,669ٹوئٹس کئے گئے تھے،جب 2006ءمیں منظر عام پر آنے والا ٹوئٹر نسبتاً غیرمعروف تھا۔ سب سے زیاد ہ دیکھی جانیوالی پوسٹ لوسی سیمپے کی تھی اورتقریباً 105,000 مرتبہ اسے ری ٹوئٹ کیا گیا،یہ بیکنگھم پیلس کے باہر مارکل جوانی کی عمر کی تصویر پر مشتمل تھی جس کے ساتھ پیغام لکھا تھاایک آپ15سالہ کی بیکنگھم پیلس کے باہر ہو اور 22سال بعدآپ شہزادے کے ساتھ شادی کررہی ہو۔”غیرحقیقی“۔






































