تازہ تر ین

اپنی ذات کے برعکس کردار نبھانے والا ہی اصل اداکار ہوتا ہے

لاہور(شوبز ڈیسک) سینئر اداکار افضل خان ( ریمبو)نے کہا ہے کہ اداکاری اصل میں اپنی ذات کی نفی ہوتی ہے جو اداکار اپنی ذات کے برعکس حقیقت کے قریب ہو کر کردار نبھاتا ہے وہی اصل فنکار ہے ،نئے آنے والوں کے لئے یہی سبق ہے کہ جو کام بھی کرنا ہے وہ نیک نیتی اور لگن سے کیا جائے اور پھر اس کے نتائج اوپر والے پر چھوڑ دئیے جائیں ۔ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ اداکاری کرنا ہر ایک کے بس کی بات نہیں۔ ،ہماری انڈسٹری میں ایسے بھی اداکار ہیں جو سکرپٹ میں اپنے کردار کو اس طرح اپنے اوپر طاری کر لیتے ہیں کہ یہ گمان ہی نہیں ہو پاتا کہ کوئی کردار نبھایا جارہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بطور سینئر اداکار نئے آنے والوں کی بھرپور رہنمائی کرتا ہوں اور اس سے مجھے حقیقی خوشی ملتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ فلم انڈسٹری ہمارا اوڑھنا بچھونا ہے اس لئے ہمیشہ یہی کوشش ہوتی ہے کہ یہ ترقی کی راہ پر گامزن ہو۔ریمبو نے مزید کہا کہ جب بھی کبھی اچھا پراجیکٹ ملتا ہے کام کرتا ہوں اور یہ سلسلہ مستقبل میں بھی جاری رہیگا۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain