لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ مولانا طاہر القادری نے پاکستان واپس آنے کا علان کردیا، ان کا کہنا تھا کہ وہ 3جون کو کینیڈا سے پاکستان آئیں گے نجی ٹی وی کے مطابق سربراہ عوامی تحریک مولانا طاہر القادری 3جون اتوار کے روز کینیڈا سے پاکستان آئیں گے۔ ان کی آمد پر کور کمیٹی کا اجلاس بلایا جائے گا جس میں عام انتخابات کی تیاریوں کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ طاہر القادری کی جانب سے کسی بڑے اعلان کی توقع بھی کی جارہی ہے۔