تازہ تر ین

کپتان کے اچھے دن شروع ہو گئے نواب آف بہاولپور کی پارٹی تحریک انصاف میں ضم

بہاولپور (این این آئی) نواب آف بہاولپور نواب صلاح الدین عباسی پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہوگئے اور اپنی پارٹی بھی پی ٹی آئی میں ضم کر دی۔ ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کو جنوبی پنجاب سے ایک اور بڑی کامیابی ملی جب نواب آف بہاولپور نے اپنی نیشنل عوامی پارٹی کو پی ٹی آئی میں ضم کردیا۔ نواب صلاح الدین عباسی نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کی جس میں جہانگیر ترین اور دیگر پارٹی رہنما بھی موجود تھے۔ ملاقات میں نواب آف بہاولپور نے پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی پارٹی کو بھی پی ٹی آئی میں ضم کر رہے ہیں۔ اس موقع پر چیئرمین تحریک انصاف نے نواب صلاح الدین عباسی کو پی ٹی آئی میں شمولیت پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے شکریہ ادا کیا۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain