ملتان:(ویب ڈیسک )صوبہ پنجاب کے شہر ملتان کی تحصیل شجاع آباد میں موٹر وے کے تعمیراتی کام کے دوران ڈمپر کی ٹکر سے 5 مزدور جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی آج موٹروے پر بستی داد انٹر چینج کا افتتاح کریں گے۔پولیس کے مطابق انٹر چینج پر تعمیراتی کام آخری مراحل میں تھا کے ایک ڈمپر کی ٹکر سے 3 مزدور جاں بحق اور 4 شدید زخمی ہوگئے۔ زخمی مزدوروں کو تشویشناک حالت میں نشتر اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں دوران علاج مزید 2 زخمی چل بسے۔دوسری جانب پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کرکے تفتیش کا آغاز کردیا۔