تازہ تر ین

کے پی کے اورسندھ اسمبلی بارے آج رات12بجے بڑاکھڑاک

کراچی (ویب ڈیسک ) سندھ اور خیبر پختونخوا اسمبلیاں اپنی 5 سال کی مدت مکمل کرکے آج رات 12 بجے تحلیل ہو جائیں گی۔دوسری جانب دونوں اسمبلیوں کا آخری اجلاس بھی آج طلب کیا گیا ہے۔ سندھ اسمبلی کی پانچ سالہ مدت کا آخری اجلاس آج اسپیکر آغا سراج درانی کی صدارت میں ہوگا، اجلاس کے دوران ارکان اپنا الوادعی خطاب کریں گے۔اجلاس سے قبل تمام ارکان سندھ اسمبلی کا فوٹو سیشن ہوگا۔وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور ایم کیو ایم سے تعلق رکھنے والے اپوزیشن لیڈر خواجہ اظہار الحسن کے درمیان آج اہم ملاقات بھی ہوگی، جس میں نگراں وزیر اعلیٰ کے انتخاب کے معاملے پر فیصلہ متوقع ہے۔
وزیر اعلیٰ کے لیے پیپلز پارٹی کے حلقوں میں سابق چیف سیکریٹری غلام علی شاہ پاشا اور ڈاکٹر قیوم سومرو کا نام لیا جا رہا ہے۔جبکہ ایم کیو ایم کی جانب سے آفتاب شیخ، مسلم لیگ فنکشنل کی جانب سے سید غوث علی شاہ اور پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے جسٹس ریٹائر امیر ہانی مسلم کا نام سامنے آیا ہے۔مراد علی شاہ نے صوبائی کابینہ کا الوداعی اجلاس بھی آج شام وزیراعلیٰ ہاو¿س میں طلب کیا ہے، جس کے بعد کابینہ ارکان کے اعزاز میں افطار عشائیہ بھی دیا جائے گا۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain