اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) فیض آباد دھرنے کے بارے میں فوج کے کردار سے متعلق وزارت دفاع کی رپورٹ سامنے آ گئی، رپورٹ کے مطابق آئی ایس آئی کو دھرنا ختم کرنے کا ٹاسک خود حکومت نے دیا تھا، اس کے علاوہ دھرنا ختم کرانے کیلئے مرکزی کردار اور بات چیت کا مکمل اختیار دیا گیا، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سیاسی قیادتنے آپریشن کی ناکامی کے بعد مسلح افواج کو صورتحال کو کنٹرول کرنے کا کہااور26 نومبر کو پی ایم ہاس میں آئی ایس آئی کو ٹاسک سونپا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ، آپریشن میں ناکامی سے جڑواں شہروںکی پولیس میں تعاون کا فقدان تھا ،آئی ایس آئی نے مسئلہ بات چیت سے حل کرنے کی تجویز دی، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ انتظامیہ کو آپریشن اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم پر کرنا پڑا، آپریشن کی پلاننگ ناقص اور تیاری نامکمل تھی، ڈیڈلاک پر فریقین سے بیٹھنے کی تجویزآئی ایس آئی نے دی۔






































