اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) نگران وزیراعظم کون ہوگا؟ وزیراعلیٰ اور وزیر کون بن سکے گا؟ نیب بھی فیصلے میں شراکت دار بن گیا۔ تعیناتی سے پہلے ناموں کی نیب کلیئرنس لازم قرار دے دی گئی ذرائع کے مطابق قومی احتساب بیورو (نیب) نے کہا ہے کہ نگران حکومت کا حصہ بننے والوں کے ناموں کی پہلے چھان بین ضروری ہے ان ناموں سے متعلق تحقیقات کی جائیں گی کہ آیا ان کے خلاف نیب میں کوئی انکوائری یا مقدمہ تو نہیں چل رہا۔ نیب کے مطابق چاروں صوبوں کے نئے چیف سیکرٹریز کی بھی چھان بین ہوگی۔






































