ٹوکیو(ویب ڈیسک)جاپان میں یوباری خربوزے سٹیٹس سمبل سمجھے جاتے ہیں اور لوگ موسم کے پہلے پھل مہنگے داموں خرید نے کے لیے منہ مانگی قیمت ادا کرتے ہیں۔ حال ہی میں یوباری قسم کے دو خربوزے صرف34لاکھ روپے میں نیلام ہوئے جی ہاں صرف34 لاکھ میں۔جاپان میں اسٹیٹس سمبل سمجھے جانے والے یہ خربوزے لوگ ایک دوسرے کو بطور تحفہ پیش کرتے ہیں۔دلچسپ بات یہ ہے کہ ان خربوزوں کی قیمت میں جاپان میں ایک نئی کار خریدی جاسکتی ہے۔