تازہ تر ین

یوم تکبیر کی تقریب میں بد نظمی ،نواز شریف سے ہاتھ ملانے والے شخص کے پس پردہ مقاصد کیا تھے ؟

لاہور(ویب ڈیسک )مسلم لیگ ن کے زیر اہتمام یوم تکبیر کی تقریب میںنواز شریف کے قریب آنے والے لیگی کارکن کو اہلکاروں نے شدید تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔تفصیل کے مطابق لاہور میں مسلم لیگ کے زیر اہتمام یوم تکبیر کی تقریب جاری تھی اور سٹیج پر سابق وزیراعظم نواز شریف ،مریم نواز ،شہباز شریف اور پرویز ملک سمیت دیگر رہنما سٹیج پر بیٹھے ہوئے تھے۔اس دوران ایک کارکن نواز شریف سے ہاتھ ملانے کے لیے بھاگتا ہوا سٹیج پر آیا تووہاں موجود سیکیورٹی اہلکاروں نے اسے ہاتھ ملانے سے پہلے ہی پکڑ لیا اور شدید تشدد کا نشانہ بنا نا شروع کردیا ،یہ مناظر دیکھ کر وہاں کھلبلی مچ گئی اوراہلکاروں کے تشدد سے ن لیگ کا کارکن بے ہوش ہو گیا جس کے تھوڑی دیربعد اسے ہوش آیا تو وہاں سعد رفیق نے پہنچ کر اس کی پہچان کی اور پھر اس سے معذرت بھی کی گئی۔لیگی کارکن کو بعد ازاں نواز شریف کے ساتھ دوبارہ ملوایا گیا۔خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی کے تناظر میں آج کل ایسی صورتحال در پیش ہے کہ اہم رہنماوں کے قریب کسی بھی غیر متعلقہ شخص کی موجودگی کو سیکیورٹی تھریٹ سمجھا جاتا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain