تازہ تر ین

نگران وزیراعظم کے انتخاب پر سب کو خوشگوار حیرت ہوئی ، چینل ۵ کے پروگرام ” کالم نگار “ میں توصیف احمد خان ، ناصر نقوی ، امجد اقبال اور میاں سیف الرحمان کی گفتگو

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) کالم نگار ناصر نقوی نے کہا ہے کہ پوری قوم کیلئے خوشگوار لمحات ہیں کہ حکومت اور اپوزیشن نے ملکر نگران وزیراعظم کیلئے ایک نام پر اتفاق کرلیا، چینل ۵ کے پروگرام ”کالم نگار“ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ناصر الملک کا نام کسی کیلئے نیا نہیں لگ رہا تھا کہ شاید پیپلزپارٹی ان کے نام پر اتفاق نہ کرے لیکن ایسا نہیں ہوا ، میں سمجھتا ہوں قوی ایشوز پر سب کو ملکر کام کرنا ہوگا تاکہ ملک ترقی کرے، نگران وزیراعظم کے بجائے الیکشن کمیشن کو مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، ادارے مضبوط ہونگے تو ملک مضبوط ہوگا، کالم نگار توصیف احمد خان نے کہا کہ ہر چیف جسٹس جب عہدے پر ہوتا ہے تو دبنگ ہوتا ہے لیکن جب وہ چیف جسٹس نہیں رہتا تو دبنگ نہیں ہوتا، ایسے چیف جسٹس بھی آئے جنکے فیصلے ایسے نہیں تھے کہ قوم انہیں داد دیتی، بہرحال ناصر الملک نے ایسے فیصلے نہیں کئے کہ ان پر انگلی اٹھائی جاسکے، خورشید شاہ نے شروع میں ہی لوگوں کو نگران وزیراعظم کے ناموں کے حوالے سے بیوقوف بنائے رکھا، ہمارے یہاں الیکشن کمیشن کو بااختیار کرنے کی ضرورت ہے، انہوں نے کہا کہ لگتا ہے کہ فوج اسد درانی کی وضاحتوں سے مطمئن نہیں انکے خلاف کورٹ آف انکوائری لیفٹیننٹ جنرل کی سربراہی میں بن رہی ہے، اب فوج نے کچھ دیکھ کر ہی ایکشن لیا ہے، کالم نگار امجد اقبال نے کہا کہ ناصر الملک کا اگر ماضی دیکھا جائے تو وہ اصولوں پر بڑی مضبوطی کیساتھ کھڑے رہے اور انہوں نے بڑے دبنگ فیصلے بھی کئے جو قابل تحسین ہیں، وزیراعظم کا انتخاب تو ہوگیا لیکن صوبوں کے اندر اب بھی ملاقاتیں جاری ہیں، نگران وزیراعظم کے انتخاب پر خوشگوار حیرت ہورہی ہے، فوج نے اسد درانی سے وضاحت طلب کی ہے، شاید اسلئے کہ اسددرانی نے معاملات کو سیاسی بنانے کی کوشش کی، فوج میں کورٹ آف انکوائری ایسے ہی نہیں بن جاتی، میاں سیف الرحمن نے کہا کہ نگران وزیراعظم کا انتخاب خوش آئند بات ہے، ناصر الملک کافی تجربہ کار اور پڑھے لکھے ہیں انکے پاس عدالتی امور نمٹانے کی صلاحیت بھی ہے اور انتظامی امور پر بھی مہارت رکھتے ہیں، انہوں نے کہا کہ ریمنڈ ڈیوس کی کتاب سی آئی اے نے لکھی تھی کیونکہ اس میں اہلیت نہیں تھی۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain