تازہ تر ین

سبزیوں کی کاشت کیلئے گندا اور کیمیکل ملا پانی استعمال کرنیکا انکشاف ، چینل ۵ کے پروگرام ” ہاٹ لنچ “ میں صارفین نے شکایات کے انبار لگا دئیے

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)انسانی صحت کیلئے سبزیاں بہت اہم کردار اداکرتی ہیں، تازہ سبزیاں وٹامن کے حصول کا ذریعہ بھی ہیں ، چینل ۵ کے پروگرام ”ہاٹ لنچ “ میں اس حوالے سے ایک رپورٹ تیار کی گئی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ کس طرح سبزیوں کی کاشت میں آلودہ اور زہر آلود پانی استعمال ہورہاہے ، خاص طور پر ان علاقوں میں جہاں صاف پانی میں فیکٹریوں کا گندہ اور کیمیکل زدہ پانی شامل ہوجاتا ہے اور یہی پانی سبزیوں کی کاشت میں استعمال ہوتا ہے ، اب حکومت کی ذمہ داری ہے کہ اسکا سدباب کرے اور نہری نظام سے فائدہ اٹھائے لیکن افسوس نہری پانی میں بھی گٹروں اور فیکٹریوں کا پانی شامل ہوجاتا ہے ، نمائندہ بہاولپور چوہدری لقمان نے بتایا کہ یہاں گندے پانی کیساتھ سبزیاں کاشت ہورہی ہیں لیکن انتظامیہ خاموش ہے، سبزیوں کے ذریعے عوام میں زہر اور موت بانٹی جارہی ہے ، جس کے باعث عوام جگر اور پیٹ کے امراض میں مبتلا ہورہے ہیں، یہاں وکٹوریہ ہسپتال ایسے مریضوں سے بھرا پڑا ہے۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain