تازہ تر ین

قومی کرکٹر حفیظ چکن کری اچھی بنا لیتے ہیں، ٹوئٹر پر اظہار خیال

لاہور(آئی این پی)قومی کرکٹر محمد حفیظ نے ٹوئٹر پر اپنے مداحوں سے مکالمے میں بتایا کہ وہ چکن کری اچھی بنا لیتے ہیں۔ ساتھ ہی ساتھ محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ وہ ورلڈ کپ دوہزار انیس کیلئے تیار ہیں۔ اپنے پیغام میں مداحوں کو بتایا کہ وہ چکن کری اچھی بنا لیتے ہیں۔ لیکن ان کی بیوی انھیں اس کی اجازت نہیں دیتی۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ گھر میں کبھی کبھی قہوہ بنا لیتے ہیں۔ قومی کرکٹر محمد حفیظ نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ وہ ورلڈ پ دو ہزار انیس کے لئے بھرپور تیار ہیں، لارڈزاور ایڈیلیڈ انکے پسندیدہ گرانڈز ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مستقبل کے بارے میں ابھی تک فیصلہ نہیں کیا لیکن ملک کے خدمت کرنے کے لیے دن رات محنت کرتا ہوں۔

 


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain