تازہ تر ین

بابر اعظم قومی ٹیم سے ریلیز آج وطن واپس پہنچیں گے

لندن ( سی پی پی )لارڈز ٹیسٹ کے دوران کلائی پر گیند لگنے سے فریکچر کا شکار ہونےوالے بابر اعظم کو لندن میں قومی ٹیم سے ریلیز کر دیا گیا ہے وہ آج وطن واپس پہنچیں گے ۔ بابر اعظم بین اسٹورک کی گیند بائیں کلائی پر لگنے کے سبب فریکچر کے باعث قریبا دو ماہ کیلئے کرکٹ سے دور ہوگئے ہیں۔ٹیم مینجمنٹ کے مطابق وہ لندن سے منگل کی صبح براستہ دبئی لاہور کے لئے روانہ ہوں گے جب کہ قومی ٹیم اسی روز دوسرے ٹیسٹ کے لئے لیڈز روانہ ہو رہی ہے۔پاکستان کے لئے 13ٹیسٹ 41 ون ڈے اور 20 ٹی ٹوئنٹی کھیلنے والے بابر اعظم کی عدم موجودگی میں ٹیم مینجمنٹ نے ان کے متبادل کی درخواست نہیں دی۔پاکستان ٹیم 15 کھلاڑیوں اور آفیشلز کے ساتھ اب منگل کو لیڈز جا رہی ہے، جہاں دوسرا ٹیسٹ یکم جون سے ہیڈنگلے میں شروع ہوگا۔

 


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain