تازہ تر ین

سیکرٹری سپورٹس پنجاب عامر جان کی لارڈز ٹیسٹ جیتنے پر ٹیم کو مبارکباد

لاہور(اےن اےن آئی ) سیکرٹری سپورٹس پنجاب محمد عامر جان نے قومی کرکٹ ٹیم کو لارڈز ٹیسٹ میں یادگار فتح پر مبارکباد دی ہے، انہوں نے نوجوان بولر محمد عباس کی باﺅلنگ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ محمدعباس نے میچ میں 8کھلاڑیوں کو آﺅٹ کرکے پاکستان کی فتح کو یقینی بنا دیا ۔جبکہ حسن علی او رمحمدعامر نے بھی بہترین باﺅلنگ کی، بیٹنگ سائیڈ سے بابراعظم، اظہرعلی اور شاداب خان نے بھی نصف سنچریاں بنا کر پاکستان کی پوزیشن کو مضبوط تر کردیا،سیکرٹری سپورٹس پنجاب محمد عامر جان نے مزید کہا کہ قومی کرکٹ ٹیم نے کپتان سرفراز احمد کی قیادت میں لارڈز میں تاریخ رقم کی ہے، انگلینڈ کی ٹیم کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں 9وکٹوں سے فتح حاصل کرکے ثابت کردیا پاکستان کرکٹ ٹیم دنیا کی بہترین ٹیموں میں شامل ہے۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ قومی کرکٹ ٹیم اگلے میچ میں بھی فتوحات کا سلسلہ جاری رکھے گی ۔قومی کرکٹ ٹیم کو پوری قوم مبارکباد پیش کرتی ہے۔

 


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain