تازہ تر ین

فرنچ اوپن ،آزارینکا کاسفرپہلے راﺅنڈمیں ختم

پیرس(نیوزایجنسیاں) بیلاروس کی وکٹوریہ آزارینکا فرنچ اوپن کے پہلے راﺅنڈمیں اپ سیٹ شکست کھاکرمیگا ایونٹ سے باہر ہوگئیں ۔ جمہوریہ چیک کی کیترینا سینیاکووا نے 7-5اور7-5سے فتح سمیٹ کر دوسرے راﺅنڈ میں جگہ بنالی۔جاپان کی ناومی اوساکانے امریکہ کی صوفیہ کینن کو 6-2اور7-5سے ہراکر اگلے مرحلے کےلئے کوالیفائی کیا۔سپین کی کارلاسواریزنواروزنے کروشیا کی ایناکونجا پر باآسانی 6-0اور6-1سے ہاتھ صاف کیا ۔ جمہوریہ چیک کی پیٹراکویٹوا نے پیراگوئے کی ویرونیکا کو سخت مقابلے کے بعد 3-6،6-1اور7-5سے زیرکیا اور دوسرے مرحلے کےلئے کوالیفائی کیا۔بلجیم کی کرسٹینافلپکینزبھی پہلی رکاوٹ عبورکرنے میں کامیاب رہیں۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain