پیرس(آئی این پی)ٹینس گرینڈسلیم فرنچ اوپن کی دفاعی چیمپئن اوسٹاپنکو پہلے راونڈ میں اپ سیٹ شکست کا شکار ہوگئیں ۔ پیرس کے رولینڈ گیروس ٹینس ایرینا میں ورلڈ نمبر66 کیٹرینا کوزلووا نے دفاعی چیمپئن لٹویا کے اوسٹاپنکو کواپ سیٹ شکست دیدی۔
اوسٹاپنکو7-5اور6-3 کے اسکور کی شکست کے بعدمقابلے سے باہرہوگئیں۔چین کی کیونگ چانگ نے امریکی وینس ولیمز کو6-4اور7-5 سے ہراکراپ سیٹ کردیا۔امریکا کی سلون اسٹیفنز نے ڈچ ارانزا رس کو6-2اور6-0 سے آٹ کلاس کردیا۔یوکرین کی الیناسویٹلونا نے آسٹریلیا کی الجا تیملووچ کے خلاف 7-5 اور6-3سے فتح پائی۔مینز سرکٹ میں بلغاریہ کے گریگر دمیتروف نے مصری کوالیفائی محمد صفوت کو6-1 ،6-4 اور7-6سے شکست دیدی۔