اسلام آباد(ویب ڈیسک ) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس آج ہوگا، جس میں ملکی سلامتی اور سرحدی سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا جبکہ سابق آئی ایس آئی سربراہ لیفٹنیٹ جنرل ریٹائرڈ اسد درانی کی متنازع کتاب کا معاملہ بھی زیرِ غور آنے کا امکان ہے۔اجلاس میں فاٹا اصلاحات بل منظوری کے بعد عملدرآمد امور کا جائزہ لیا جائے گا جبکہ افغانستان کی جانب سے بعض تحفظات کے امور بھی زیرغور آنے کا امکان ہے،اجلاس میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی سمیت مسلح افواج کے سربراہان، کمیٹی کے ممبر وفاقی وزراءاور سینئر عسکری و سول حکام شرکت کریں گے۔پاکستان کے نئے وزیراعظم جسٹس (ر) ناصرالملک دراصل کون ہیں اور ان کا تعلق کہاں سے ہے؟ وہ تمام باتیں جوآپ جاننا چاہتے ہیں۔خیال رہے کہ گزشتہ روز خفیہ ایجنسی انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کے سابق سربراہ لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) اسد درانی کو حال ہی میں شائع ہونے والی کتاب ‘دی اسپائے کرونیکلز’ میں ان سے منسوب خیالات کی وضاحت کے لیے جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) طلب کیا گیا تھا۔




































