کراچی (ویب ڈیسک ) کراچی کو آج سے رواں سال کی چوتھی ہیٹ ویو کا سامنا کرنا پڑے گا اور شہر میں سمندری ہوائیں رک جانے سے درجہ حرارت 45 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔محمکہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ کراچی میں شدید گرمی کی لہر جمعرات تک برقرار رہ سکتی ہے۔کراچی والے ایک اور ہیٹ ویو کے لیے ہوجائیں تیارمحکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج موسم شدید گرم اور خشک رہے گا اور دن میں نمی کا تناسب 15 سے 20 فیصد رہنے کا امکان ہے جبکہ شہر میں شمال اور شمال مغرب کی جانب سے ہوا چلے گی۔اس سے قبل رواں ماہ 18 مئی کو بھی محکمہ موسمیات نے آئندہ 6 روز کے لیے کراچی میں ہیٹ ویو ایڈوائزری جاری کی تھی، اس عرصے میں سمندری ہوائیں ر±کنے سےکراچی کے شہریوں کو شدید گرمی کا سامنا کرنا پڑا اور سورج آگ برساتا رہا۔احتیاطی تدابیرماہرین اور ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ہیٹ ویو کے پیش نظر شہری احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور بلا ضرورت گھر سے نہ نکلیں اور اگر گھر سے نکلیں تو سر کو ڈھانپ کر رکھیں دوسری جانب ہلکے رنگ کے ڈھیلے ڈھالے کپڑے پہننے کی بھی ہدایت کی گئی ہے، جو گرمی کے احساس میں کمی کے لیے مددگار ہوتے ہیں۔




































