تازہ تر ین

حکومتی مدت ختم ہونے سے قبل اٹارنی جنرل کا چونکا دینے والا اقدام عاصمہ حمید نئی اے جی پنجاب تعینات

لاہور (کورٹ رپورٹر) اٹارنی جنرل آف پاکستان اشتر اوصاف نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا۔ اٹارنی جنرل نے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی وساطت سے اپنا استعفیٰ صدر مملکت ممنون حسین کو ارسال کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اشتر اوصاف نے نگران حکومت کے قیام کی وجہ سے عہدے سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے اور وہ 31مئی تک اپنے فرائض سر انجام دیں گے۔ اشتر اوصاف لاہور میں دوبارہ وکالت کی پریکٹس شروع کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) عاصمہ حامد ایڈووکیٹ جنرل پنجاب تعینات کر دیا گیا ہے اور وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والی پہلی خاتونبن گئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق عاصمہ حامد نے امریکہ کی ہاورڈ یونیورسٹی سے آئینی قانون میں ماسٹر ز کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے اور اپنی قابلیت کے باعث وہ جنوری 2014میں اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل بھی تعینات رہ چکی ہیں جبکہ وہ دو مرتبہ قائم مقام ایڈووکیٹ جنرل کے عہدے پر بھی فرائض انجام دے چکی ہیں۔ عاصمہ حامد سپریم کورٹ کی وکیل ہیں اور وہ صوبہ پنجاب کی جانب سے سپریم کورٹ اور لاہور ہائیکورٹ میں ہزاروں کیسز کی کامیاب بحث بھی کر چکی ہیں۔ عاصمہ حامد اب تک سرکاری اراضی کو محفوظ بنانے کیلئے کئی کیسز میں صوبے کیلئے اپنی خدمات فراہم کر چکی ہیں۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain