تازہ تر ین

دنیا کا پہلا 4 ہزار جی بی اسٹوریج والا اسمارٹ فون

پاکستان (ویب ڈیسک) دنیا کا پہلا 4 ٹی بی اسٹوریج والا فون لینوو زی 5 آئندہ ہفتے متعارف کرایا جارہا ہے۔چین میں ایک ایونٹ کے دوران 5 جون کو یہ فون متعارف کرایا جائے گا۔کمپنی کی جانب سے چینی سوشل میڈیا سائٹ ویبو پر اس بات کی تصدیق کی گئی اور یہ وہ فون ہے جسے صحیح معنوں میں بیزل لیس کہا جاسکتا ہے۔مزید پڑھیں : مستقبل کا یہ فون دنگ کردینے والا ہے اس فون کی اسکرین فرنٹ پر 95 فیصد حصے پر ہوگی جبکہ 5 فیصد بیزل ہوں گے، تاہم ابھی واضح نہیں کہ اس کا فرنٹ کیمرہ کہاں ہوگا۔اس کے علاوہ اے آئی ڈوئل کیمرہ کی تصدیق کمپنی کے نائب صدر چانگ چینگ نے ویبو پر کی تھی اور ان کے مطابق فوٹوگرافی خصوصاً کم روشنی میں یہ بہترین نتائج فراہم کرے گا۔اور ایک اہم چیز اس کی طاقتور بیٹری ہوگی جس کا اسٹینڈ بائی ٹائم 45 دن یا ڈیڑھ مہینہ ہے۔یہ تو پہلے ہی بتایا جاچکا ہے کہ یہ 4 ٹی بی یا 4 ہزار جی بی اسٹوریج والا فون ہے اور اتنی اسٹوریج اب تک کسی اور فون میں دستیاب نہیں، ابھی 512 جی بی اسٹوریج والا ایک ہی فون ہے ہیواوے کا پورشے ڈیزائن میٹ آر ایس ہے۔اس فون کا ڈیزائن 18 پیٹنٹ ٹیکنالوجیز اور 4 ٹیکنالوجیکل بریک تھرو کا کمال ہے، تاہم کمپنی نے اس حوالے سے مزید تفصیلات نہیں بتائیں۔یہ فون ممکنہ طور پر ایسے فنگرپرنٹ اسکینر کے ساتھ ہوگا جو ڈسپلے کے اندر موجود ہوگا، اسی طرح ان اسکرین ائیر پیس، پوپ اپ سیلفی کیمرہ بھی قابل ذکر فیچرز ہیں۔ایسا اسمارٹ فون آپ نے کبھی نہیں دیکھا ہوگا۔اس سے ہٹ کر ابھی فون کی دیگر تفصیلات لیک ہوکر سامنے نہیں آسکی ہیں۔کمپنی نے زی 5 کو مستقبل کا فون قرار دیا ہے جو لوگوں کے خوابوں کی تعبیر ثابت ہوگا۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain