تازہ تر ین

پشاور کے ہسپتالوں میں بیک وقت ایک انکو بیٹر پر متعد دبچے زیر علاج

پشاور( ویب ڈیسک) صوبہ خیبرپختونخوا کے اسپتالوں میں انکیوبیٹر کی کمی کا سامنا ہے اور ایک انکیوبیٹر میں بچوں کو ایک ساتھ رکھنے سے ان کی صحت متاثر ہو رہی ہے۔ذرائع کے مطابق ایک انکیوبیٹر میں ایک بچے کو آکسیجن فراہم کرنے کی سہولت موجود ہوتی ہے، تاہم پشاور کے اسپتالوں میں بیک وقت کئی بچوں کو ایک ہی انکیوبیٹر میں آکسیجن دی جارہی ہے، جس کے باعث ان بچوں کے جانوں کو خطرہ لاحق ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ لیڈی ریڈنگ اسپتال میں 25 انکیوبیٹرز موجود ہیں جب کہ خیبر ٹیچنگ اسپتال اور حیات آباد میڈیکل کمپلکس میں 11، 11 انکیوبیٹرز ہیں۔ایک انکیوبیٹر میں بچوں کو ایک ساتھ رکھنے سے ان کی صحت متاثر ہو رہی ہے لیڈی ریڈنگ اسپتال کے پیڈیاٹرکس وارڈ کے انچارج پروفیسر ڈاکٹر افضل خٹک نے جیو نیوز سے گفتگو میں بتایا کہ پشاورکے اسپتالوں میں صوبے کے دیگر اضلاع سے بھی بچے لائے جاتے ہیں اور روزانہ کی بنیاد پر 45 بچوں کو داخل کیا جاتا ہے۔

 


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain