اسلام آباد(ویب ڈیسک)وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں ملکی اور سرحدی سیکیورٹی کی صورتحال اور فاٹا اصلاحات بل سمیت دیگر امور پر غور کیا گیا۔
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، تینوں مسلح افواج کے سربراہان، وزیر خارجہ، وزیر داخلہ، وزیر دفاع اور ڈی جی آئی ایس آئی نے شرکت کی۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں ملکی اور سرحدی سیکیورٹی، فاٹا اصلاحات بل کی منظوری کے بعد کی صورتحال پر غور کیا گیا، اس کے علاوہ اجلاس میں سابق سربراہ آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل (ر) اسد درانی کی کتاب سمیت دیگر اہم امور بھی زیر غور آئے۔
