تازہ تر ین

اس شخص کو ہتھکڑیاں پہنا کر خواتین پولیس اہلکار کہاں لے کر جا رہی ہیں ؟

لاہور (ویب ڈیسک) خواتین پر ظلم ڈھانا اور انہیں تشدد کا نشانہ بنانا معمول کی بات ہے اور ترقی یافتہ ممالک میں بھی خواتین جنسی و ذہنی تشدد کا نشانہ بنائی جاتی ہیں۔ پاکستان سمیت بھارت میں بالخصوص دیہی علاقوں میں مقیم خواتین کی حالت بھی دگرگوں ہے جو چپ چاپ ظلم و ستم برداشت کرتی رہتی ہیں۔پنجاب حکومت نے خواتین پر تشدد کیخلاف کئی کاوشیں کیں جن میں سے حقوق نسواں بل قابل ذکر ہے جس میں خواتین کو تشدد کا نشانہ بنانے والے افراد کیلئے خصوصی سزائیں متعین کی گئیں مگر اب کی مرتبہ پنجاب حکومت نے جو قدم اٹھایا ہے اس نے پاکستانیوں کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے اور یقینا آپ بھی داد دینے پر مجبور ہو جائیں گے۔سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی تفصیلات کے مطابق ایک شخص نے اپنی بیٹی کو تشدد کا نشانہ بنایا تو پولیس نے اسے گرفتار کر لیا اور جب اسے عدالت پیش کرنے کا وقت آیا تو پنجاب حکومت نے اس بات کو یقینی بنایا ہے کہ صرف خواتین اہلکار کی اس کے ہاتھوں میں ہتھکڑیاں لگا کر اسے عدالت لے کر جائیں۔یہ تصویر سامنے آئی تو مرد و خواتین پنجاب حکومت کو داد دینے پر مجبور ہو گئے اور کہا کہ ان افراد کو ایک بہترین پیغام دیا ہے جو سمجھتے ہیں کہ وہ خواتین پر تشدد کر سکتے ہیں اور کوئی ان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتا۔ اب ایسا نہیں ہو گا اور پنجاب حکومت کسی کو بھی ایسا کرنے کی اجازت ہرگز نہیں دے گی۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain