واشنگٹن(ویب ڈیسک)بین الاقوامی ہیکرز کے گروہ نے دنیا بھر میں استعمال ہونے والی گھریلو اور دفتری انٹرنیٹ ڈیوائسز ’راو ئٹرز‘ تک رسائی حاصل کرلی ممکنہ نقصان سے بچنے کے لیے ایف بی آئی اے نے خصوصی ہدایات جاری کردیں۔اامریکی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی نے خبردار کیا ہے کہ بین الاقوامی ہیکرز گھر اور دفاتر میں استعمال ہونے والی انٹرنیٹ ڈیوائس ’راوئٹرز‘ تک رسائی حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں اس لیے صارفین ممکنہ سائبر حملوں سے بچنے کے لیے فوری طور پر اپنے ’راوئٹرز‘ کو ’ری ب±وٹ‘ یعنی پورے سسٹم کو ازسر نو انسٹال کرلیں بصورت دیگر کسی بھی وقت بڑا نقصان درپیش ہو سکتا ہے۔ایف بی آئی کا کہنا ہے کہ عالمی ہیکرز انٹرنیٹ راوٓٹرز کو ہیک کرنے کے لیے VPN Filter malware استعمال کر رہے ہیں جس کے ذریعے ہیکرز راوئٹرز استعمال کرنے والے گھریلو اور دفتری سارفین کے ڈیٹا، معلومات اور پاس ورڈ وغیرہ تک رسائی حاصل کرسکتے ہیں اس لیے صارفین سسٹم کو ری بوٹ کرنے کے علاوہ firmware کے اپ گریڈ ورڑن کا استعمال کریں، پاس ورڈز تبدیل کریں اور ہر اکاوئنٹ کے لیے الگ الگ پاس ورڈز استعمال کریں اس طرح ہیکرز کے منصوبوں کو ناکام بنایا جا سکتا ہے۔