ٹورنٹو (سی پی پی)کینیڈا میں شیڈول پہلی گلوبل ٹی ٹونٹی لیگ 28جون سے شروع ہوگی ۔ تفصیلات کے مطابق ایونٹ 28 جون سے 15 جولائی تک کھیلا جائے گا جس میں ابتدائی طور پر چھ ٹیمیں ٹورنٹو، وان کوور، مونٹریال، ایڈمونٹن، وینی پیگ اور کیریبین سائیڈ کی ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کیلئے ایکشن میں دکھائی دیں گی۔ لیگ کیلئے ٹیموں کا چناﺅ آج بدھ کو کھلاڑیوں کے ڈرا کے ذریعے کیا جائے گا۔معطلی کا شکار سابق آسٹریلوی قائد اور سٹار بلے باز سٹیون سمتھ آئندہ ماہ کینیڈا میں شیڈول پہلی گلوبل ٹی ٹونٹی لیگ میں شرکت کریں گے۔
کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے سمتھ کو کینیڈا میں ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ کھیلنے کیلئے کلیئر کر دیا ہے۔