پشاور:(ویب ڈیسک)خیبرپختونخوا کے انسپکٹر جنرل (آئی جی) پولیس صلاح الدین محسود نے سکھ کمیونٹی کے رہنما چرنجیت سنگھ کے قتل کا نوٹس لے لیا۔آئی جی خیبرپختونخوا نے سی سی پی او پشاور کو چرنجیت سنگھ کے قاتلوں کو ترجیحی بنیادوں پر گرفتار کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے ایک ہفتے میں واقعے کی رپورٹ بھی طلب کرلی۔پولیس کے مطابق چرنجیت سنگھ کو گزشتہ روز نامعلوم ملزمان نے اُس وقت فائرنگ کرکے قتل کیا جب وہ بڈھ بیر کے علاقے اسکیم چوک میں واقع اپنی دکان میں موجود تھے۔
