کوئٹہ (ویب ڈیسک)بلوچستان حکومت نے صوبے کے کچھ اضلاع میں خشک سالی کے پیش نظربادلوں پر اسپرے کر کے مصنوعی بارش برسانے کا فیصلہ کرلیا، یہ عمل پوری دنیا میں خشک سالی سے متاثرہ علاقوں میں بارش برسانے کے لیے کامیاب تصور کیا جاتا ہے۔ابتدائی طور پراس منصوبے کے تحت گوادر کے 10 ہزار کلومیٹر کے علاقے کی ضروریات پوری کی جائیں گی جہاں پانی ذخیرہ کرنے کے 4 ڈیم موجود ہیں۔اس سلسلے میں بلوچستان کے وزیراعلیٰ عبدالقدوس بزنجو کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا جس میں اس فیصلے کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔
