تازہ تر ین

لوٹ کے سزا یافتہ کرکٹرز گھر کو آئے بال ٹیمپرنگ کے جرم میں ملوث کئی کھلاڑیوں کی واپسی

 میلبورن: (ویب ڈیسک) بال ٹیمپرنگ میں پابندی کا شکار آسٹریلوی پلیئرز پھر میدان میں اترنے کیلیے پرتولنے لگے، ڈیوڈ وارنر اور کیمرون بینکرافٹ مقامی کلب ٹورنامنٹس میں شریک ہونگے، سابق کپتان کی دو ون ڈے میچز میں شرکت کی تصدیق ہوگئی، بینکرافٹ پورے ایونٹ کیلیے دستیاب ہونگے۔تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ کے دورے کے دوران بال ٹیمپرنگ اسکینڈل میں ملوث پائے جانے والے ڈیوڈ وارنراور کپتان اسٹیون اسمتھ پر ایک ایک برس جبکہ اوپنر کیمرون بینکرافٹ پر 9 ماہ کیلیے انٹرنیشنل اور ڈومیسٹک کرکٹ کے دروازے بند کردیے گئے تھے تاہم انھیں نچلے درجے کے کلب مقابلوں میں شرکت کی اجازت دی گئی، اسی کے تحت اب وارنر اور بینکرافٹ نے ناردرن ٹیرٹری میں ایک محدود اوورز کے ٹورنامنٹ کیلیے معاہدہ کیا ہے۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain