تازہ تر ین

نواز شریف کے بیانیے پر انکی پارٹی میں تحفظات ہیں : امجد اقبال ، الیکشن کمیشن کا بروقت الیکشن کا انعقاد بارے اعلان خوش آئند ہے : ضمیر آفاقی ، ملتوی ہونے سے غیر یقینی صورتحال پیدا ہو گی : نوین روما ، کہیں بلوچ حکومت خود تو انعقاد میں تاخیر تو نہیں چاہتی : علی جاوید نقوی ، چینل ۵ کے مقبول پروگرام ” کالم نگار “ میں گفتگو

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) کالم نگار ضمیر آفاقی نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کا الیکشن وقت پر کرانے کا عزم خوش آئند ہے، چینل ۵کے پروگرام ”کالم نگار“ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اصل میں الیکشن کمیشن نے تمام افواہوں کو رد کرنے کیلئے یہ اعلان کیا جس کے بعد شکوک و شبہات نے دم توڑ دیا، اس سے ثابت ہوتا ہے کہ ادارے بہتری کی جانب جارہے ہیں، تحریک انصاف کی جانب سے نگران وزیراعلیٰ کا نام واپس لینے کے فیصلے سے اس کی بالغ نظری پر شکوک و شبہات پیدا ہوتے ہیں، انہوں نے کہا کہ بے شمار خبریں تصدیق کے بغیر لگادی جاتی ہیں، میڈیا کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہئے، حکومت کو چاہئے صحت کے منصوبوں پر کام کرے، پانی کا مسئلہ بنیادی ہے، کالم نگار نوین روما نے کہا کہ ہم ہر معاملے کو تاخیر کا شکار بنانے کے عادی ہوچکے ہیں، اب ہمیں تاخیر کوئی برائی نہیں لگتی، لیکن اب الیکشن وقت پر کرانے کا اعلان ایک مثبت اقدام ہے، مجھے بھی لگ رہا ہے الیکشن وقت پر ہو جائیں گے، حلقہ بندیوں کیلئے پہلے سے تیاری کر لینی چاہئے تھی اور ہر کام وقت پر کرلینا چاہئے، اگر الیکشن ملتوی ہوئے تو غیر یقینی کی صورتحال کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں ٹرانسپورٹ کے شعبے میں بہتری عوامی مفاد میں ہے، کالم نگار علی جاوید نقوی نے کہا کہ اصل مسئلہ حلقہ بندیوں کا ہے جس کی وجہ سے کہا جارہاتھا کہ شاید الیکشن تاخیر کا شکار ہوجائیں لیکن امید ہے تمام سیاسی جماعتیں الیکشن کے بروقت انعقاد کے عمل کو یقینی بنانے میں کردار اداکریں گی، بلوچستان اسمبلی میں وہاں کے وزیرداخلہ سرفراز بگٹی نے قرار داد جمع کرائی ہے، سوال اٹھتا ہے کہیں بلوچستان کی حکومت تو انتخابات میں تاخیر نہیں چاہتی، سرفراز بگٹی ذاتی حیثیت میں اتنی بڑی قرارداد پیش نہیں کرسکتے، انہوں نے کہا جس نے بھی کرپشن کی ہے اسے سزا ملنی چاہئے، کالم نگار امجد اقبال نے کہا کہ یہ ایک آئینی تقاضا ہے کہ 60روز میں الیکشن کرانے میں حلقہ بندیوں کا مسئلہ حل ہوجائے تو تمام مسائل ہی حل ہو جائیں گے، میری نظر میں آئین میں گنجائش نہیں کہ الیکشن میں تاخیر کی جائے، بشرط کہ کوئی ایمرجنسی نہ ہوجائے اور میرے خیال میں اس وقت ایمرجنسی کی صورتحال نہیں۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف کے بیانیے سے خود انکی اپنی جماعت میں کافی تحفظات ہیں، بہرحال احتساب کا عمل جاری رہنا چاہئے۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain