تازہ تر ین

ورلڈ الیون ، ویسٹ انڈیز میںچیریٹی ٹی 20آج

لندن(آئی این پی) ورلڈ الیون اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چیریٹی میچ آج لندن کے لارڈز گراﺅنڈ پر کھیلا جائیگا جس سے حاصل ہونے والی رقم گزشتہ برس کیریبین میں سمندری طوفانوں کے باعث متاثر ہونے والے سٹیڈیم کی تعمیر نو کیلئے خرچ کی جائے گی۔ شائقین کرکٹ کو اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔ میچ میں ورلڈ الیون کی قیادت شاہد خان آفریدی کرینگے۔ورلڈ الیون کی قیادت کے فرائض انگلینڈ کے آئن مورگن کو سونپے گئے تھے تاہم وہ انگلی کی انجری کے باعث میچ سے دستبردار ہوگئے۔ جس کی وجہ سے یہ فرائض شاہد خان آفریدی کو نبھانا ہونگے اس پر شاہد خان آفریدی کا کہنا ہے کہ آئی سی سی ورلڈ الیون کی قیادت کرنا میرے لئے بڑے اعزاز کی بات ہے، میچ اچھے مقصد کے لئے کھیلا جا ئیگا۔ پاکستان کے آل راﺅنڈر شعیب اختر بھی ورلڈ الیون میں شامل ہیں۔نیپال کے ابھرتے ہوئے لیگ سپنر سندیپ لیمی چن کو رواں ماہ کے آخر میں ویسٹ انڈیز کے خلاف شیڈول چیریٹی ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ کیلئے آئی سی سی ورلڈ الیون سکواڈ میں شامل ہیں۔ ورلڈ الیون اور کالی آندھی کے درمیان چیریٹی میچ (آج) لارڈز کے تاریخی گراﺅنڈ پر کھیلا جائے گا اور اس سے حاصل ہونے والی رقم گزشتہ برس کیریبین میں سمندری طوفانوں کے باعث متاثر ہونے والے سٹیڈیم کی تعمیر نو کیلئے خرچ کی جائے گی۔لیمی چن نے آئی سی سی ورلڈ کپ کوالیفائر ٹورنامنٹ میں 13 وکٹیں لیکر ٹیم کو ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے کا درجہ دلانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ لیمی چن نے اپنے بیان میں کہا کہ ورلڈ الیون سکواڈ کیلئے منتخب ہونا نہ صرف میرے لئے بلکہ پورے ملک کیلئے باعث اعزاز لمحہ ہے، لارڈز گراﺅنڈ کرکٹ کی پوری تاریخ رکھتا ہے اور اس پر کھیلنا ہر کھلاڑی کا دیرینہ خواب ہوتا ہے اسلئے میں بھی بہت پرجوش ہو رہا ہوں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain