تازہ تر ین

فرنچ اوپن، اعصام کا سفر پہلے راﺅنڈ میں تمام

پیرس(اے پی پی) اعصام الحق قریشی سال کے دوسرے گرینڈسلام ٹینس ٹورنامنٹ فرنچ اوپن مینز ڈبلز پہلے راﺅنڈ میں شکست کے بعد ٹائٹل کی دوڑ سے باہر ہو گئے۔ ڈونسکوئے اور واریلا نے اعصام اور جین جولین راجر کو پہلے راﺅنڈ میں کانٹے دار مقابلے کے بعد شکست دی۔ فرنچ اوپن کے چوتھے روز مینز ڈبلز پہلے راﺅنڈ میں روسی کھلاڑی ایو جینی ڈونسکوئے اور ان کے میکسیکن جوڑی دار میگل واریلا، پاکستان کے اعصام الحق اور ان کے ہالینڈ کے جوڑی دار جین جولین راجر کے درمیان زبردست مقابلہ دیکھنے کو آیا تاہم اعصاب کی جنگ میں قسمت نے اعصام کا ساتھ نہ دیا، اعصام اور جین جولین راجر نے ڈونسکوئے اور واریلا کو پہلے سیٹ میں ٹائی بریک پر 7-6(7-2) سے ہرا کر برتری حاصل کی تاہم دوسرے سیٹ میں حریف جوڑی نے اعصام اور راجر کو ٹائی بریک پر 7-6، (7-5) سے ہرا کر مقابلہ برابر کر دیا، تیسرے اور فیصلہ کن سیٹ میں ڈونسکوئے اور واریلا نے اعصام اور راجر کو 6-4 سے ہرا کر 2-1 سے کامیابی سمیٹی۔

 


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain