بیجنگ(ویب ڈیسک) چین اتنا پریشان ہے کہ اب متعدد شہروں میں جوڑوں کو علیحدگی کے لیے ایک تحریری امتحان دینا پڑتا ہے۔جی ہاں واقعی، جیسے پاکستان میں بچے اگلی جماعتوں میں جانے کے لیے امتحانات دیتے ہیں، چین میں اب جوڑوں کو علیحدگی کے لیے پہلے امتحان میں کامیاب بلکہ ناکام ہونا ہوگا۔چین بھر میں متعدد طلاق رجسٹر کرنے والے دفاتر کی جانب سے جوڑوں کو ‘ شادی اور خاندان امتحان’ دینے کی ہدایت کی جارہی ہے، جس کے بعد ہی طلاق عمل میں آئے گی۔