تازہ تر ین

یو ٹیوب پر پُر تشدد ویڈیوز دیکھنے والے ہو جائیں ہوشیار ،بڑا کام ہو گیا

لاہور ( ویب ڈیسک) ویڈیو شیئرنگ ویب سائٹ یو ٹیوب کا کہنا ہے کہ ا±س نے ایک سینئیر پولیس اہلکار کے کہنے پر آدھی سے زیادہ ’پرتشدد‘ میوزک ویڈیوز کو حذف کر دیا ہے۔یو ٹیوب کا کہنا ہے کہ اب تک 30 سے زیادہ کلپس کو ہٹایا جا چکا ہے۔خیال رہے کہ میٹرو پولیٹن پولیس کمشنر کریسڈا ڈک نے یو ٹیوب پر موجود چند ویڈیوز کو لندن میں قتل اور پرتشدد جرائم میں اضافے کو فروغ دینے کا الزام عائد کیا ہے۔ انھوں نے بطور خاص ’ڈرل میوزک‘ کا ذکر کیا۔انھوں نے یو ٹیوب سے مطالبہ کیا کہ وہ ایسا مواد حذف کر دیں جو تشدد کو پرکشش بنا کر پیش کرتا ہے۔دوسری جانب یو ٹیوب کے ایک ترجمان کا کہنا ہے’ ہم نے ایسی پالیسیاں بنائی ہیں جو خاص طور پر برطانیہ میں چاقو سے تشدد کی ویڈیوز سے نمٹنے میں مدد کرتی ہیں۔‘

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain