تازہ تر ین

لیگی حکومت کی کامیابیوں اور ناکامیوں کا 5سالہ سفر

لاہور( ویب ڈیسک ) پاکستان میں مسلم لیگ نواز کی حکومت کی مدت ختم ہو گئی ہے اس دوران اس نے کئی اتار چڑھاو¿ دیکھے اور اس کے خلاف دھرنے سے شروع ہونے والا یہ سفر، ڈان لیکس سے ہوتے ہوئے نواز شریف کی نااہلی پر ختم ہوا۔ یہ پہلی مرتبہ ہے کہ جب گذشتہ ایک دہائی کے دوران تسلسل سے ملک میں جمہوری دور رہا ہے۔ ماضی کی طرح اس مرتبہ بھی مسلم لیگ نواز کی حکومت میں سول ملٹری تعلقات تناو¿ کا شکار رہے۔ذیل میں ہم نے مسلم لیگ نواز کی حکومت کے ا±ن ا±مور پر نظر ڈالی جنھیں اس کی کامیابیاں اور ناکامیاں تصور کیا جا سکتا ہے۔سیاسی اتفاق ‘میاں صاحب ہم آپ کے ساتھ ہیں’اقتدار سے طویل عرصے سے دوری کے بعد پاکستان مسلم لیگ نواز کی حکومت نے جب اقتدار سنھبالا تو میاں نواز شریف خاصے پراعتماد اور پرعزم تھے۔ایوان میں اپوزیشن کی سب سے بڑی جماعت پاکستان پیپلزپارٹی کے قائد آصف علی زرادری نے تو انھیں تعاون کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ ‘میاں صاحب ابھی ہم سیاست نہیں کریں گے اور سیاست ہم الیکشن کے قریب آخری سال کریں گے۔’ مگر پاکستان تحریکِ انصاف نے انتخابات میں دھاندلی اور الیکشن کمیشن کی جانبداری پر سوالات ا±ٹھا دیے۔تحریک انصاف نے ایک سال بعد ہی انتخابات میں دھاندلی کی تحقیقات نہ کرنے پر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں دھرنا دے دیا۔ اس دھرنے میں پاکستان عوامی تحریک کے رہنما ڈاکٹر طاہر القادری بھی شامل ہو گئے۔ دھرنے کے شرکا انتہائی حساس علاقے میں پارلیمنٹ ہاو¿س پہنچ گئے اور پارلیمنٹ میں داخل ہونے کی کوشش کی۔

 


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain