لندن(سی پی پی) شاہد خان آفریدی نے کیریبئن جزائر میں ارما اور ماریا نامی طوفانوں سے متاثرہ افراد کیلئے انتہائی بڑا اعلا ن کردیا ہے۔ اپنی فانڈیشن کی جانب سے کیریبئن جزائر میں سمندری طوفان سے متاثرہ افراد کے لیے 20ہزار ڈالرز دینے کا اعلان کردیا ۔ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں شاہد آفریدی کاکہنا تھا کہ میں انٹر نیشنل کرکٹ کونسل کا شکر گزار ہوں جنہوں نے مجھے کرکٹ ریلیف کے مقصد میں اپنا حصہ ڈالنے کا موقع فراہم کیا ،یہ میرے لیے بہت اعزاز کی بات ہے اور اس کی یادیں دیر تک میرے دل میں برقرار رہیں گی38سالہ شاہد آفرید ی کو ویسٹ انڈیز کے خلاف چیریٹی میچ کے لیے ورلڈ الیون کی ٹیم کاکپتان مقرر کیا گیا تھا ، اس میچ کو انٹر نیشنل سٹیٹس حاصل تھا اور یہ شاہد آفریدی کے انٹر نیشنل کیریئر کا آخری میچ تھا جس میں انہوں نے ایک وکٹ حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ 11رنز بھی سکور کیے ۔