تازہ تر ین

الیکشن مقررہ وقت پر نہیں ہونگے ، نواز، شہباز میں کوئی فرق نہیں ، نثار کی سیاست کو بریک لگ گئی ،معروف سیاستدان شیخ رشید احمد کا ” خبریں “ سے خصوصی انٹرویو

اسلام آباد(انٹرویو:سید انوار زیدی،تصاویر، الفت شاہ)نواز شریف عالمی طاقتوں کے اشاروں پر پاک فوج ۔عدلیہ اور دیگر حساس اداروں کی توہین کرنے میں ملوث ہیں ۔چوہدری نثار علی خان کی سیاست کو بریک لگ گئی نواز شریف کے بغیر تنہا ہوگئے ایک پاﺅں زمین اور دوسرا آسمان پر ہے صاف چھپتے بھی نہیں سامنے آتے بھی نہیں والی بات ہے الیکشن ۔2018 بروقت نہیں ہونگے ان خیالات کا اظہار عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے خبریں کو دیئے گئے خصوصی انٹرویو میں کیا انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور شہباز شریف میں کوئی اختلاف نہیں دونوں اندر سے ایک ہیں بس فرق صرف اتنا ہے کہ ایک بھائی وکٹ کے آگے اور دوسرا وکٹ کے پیچھے کھیل رہا ہے ۔ میرا نواز شریف سے اختلاف اس وقت ہوا جب وہ پرویز مشرف سے خفیہ معاہدہ کرکے سعودی عرب چلے گئے کیونکہ میں اس بات کے حق میں نہیں تھا مجھے اس وقت بتایا گیا جب سب معاملات طے ہوچکے تھے نواز شریف نے اجمل قصاب کے گھر کا پتہ بتایا اور ہیرو بن گئے وہ پاک فوج کو نقصان پہنچانے کے لیے عالمی طاقتوں کے ایجنٹ بن چکے ہیں ۔ جنرل اسد درانی کی کتاب پر کوئی تبصرہ کرنے سے قاصر ہوں کیوں کہ میں نے وہ کتاب ہی نہیں پڑھی ۔ عام انتخابات وقت مقررہ پر نہیں ہوں گے میرے خیال کے مطابق جولائی کی بجائے ستمبر ۔اکتوبر میں ہوں گے ۔ الیکشن جیت کر تحریک انصاف کی کوشش ہوگی کہ حکومت تنہا بنائے اگر اتحاد کرنا بھی پڑا تو سیاست میں اتحادکرنا کوئی گناہ نہیں میں پی ٹی آئی کا اتحادی ہوں اور NA.60/62 دو حلقوں سے انتخاب لڑوں گا اس اس بار پہلے سے دو گنا زیادہ ووٹوں کے ساتھ کامیاب ہوں گا ایک سوال کے جواب میں کہا کہ میں نے 2008کا الیکشن آزاد حیثیت سے جیت کر کبھی نہیں کہا کہ میں اپنی سیٹ نواز شریف کو دے دونگا اور وہ ہی میرے قائد ہیں اگر یہ بات ثابت ہوجائے تو میں سیاست کو خیر باد کہہ دونگا ۔پرویز مشرف کی کابینہ میں حلقے کے عوام سے پوچھ کر شامل ہوا ۔ پاکستان ۔ امریکہ تعلقات گزشتہ کچھ عرصہ سے کشیدہ ہیں پاکستا ن کو امریکہ کے ساتھ بنا کر رکھنی چاہیے مگر ملکی مفادات پر حرف نہ آنے پائے اور بلاوجہ آ بیل مجھے مار والی پالیسی ترک کردینی چاہیے پاک امریکہ تعلقات میں اتار چڑھاﺅ کوئی نئی بات نہیں امریکہ کو پاکستان کی ضرورت ہے ہمیں اپنی آنکھیں کھلی رکھنی چاہیے بھارت کبھی بھی پاکستان کو دل سے تسلیم نہیں کریگا پاک بھارت تعلقات میں تلخی اس لیے بھی بڑھ رہی ہے کہ ہندوستان اب امریکہ کی گود میں چلا گیا ہے۔ ملکی معیشت تباہی کے دھانے پر کھڑی ہے قرضوں نے پوری قوم کو لپیٹ لیا جس کی وجہ سے پاکستان میں مہنگائی کا طوفان ہے ابھی تازہ تازہ چین سے ڈیڑھ بلین ارب ڈالر کا قرضہ لیا ہے اور مزید لینے کے لیے تیار کھڑے ہیں ۔نواز شریف کہتے ہیں کہ مجھے فوج نے ہٹایا میں کہتا ہوں کہ ان کو شیشہ دیکھ لینا چاہیے وہ خود بتا دیگا کہ کس نے ہٹایا بلاول بھٹو بڑی ماں کا بیٹا ہے پیپلز پارٹی سندھ اور بلوچستان میں کسی حد تک کامیاب رہے گی پنجاب اور کے پی کے سے فارغ ہے۔ سپریم کورٹ میں اپنے کیس بارے انہوں نے کہا کہ وہ فیصلہ میرے حق میں آئے گا اور مجھے ناہل کروا کر راستے سے ہٹانے کی مخالفین کی تمام تر کوششیں ناکام ہونگی میرے بارے میں یہ کہنا حقیقت کے برعکس ہے کہ میں اسٹیبلشمنٹ کا بندہ ہوں آج سب کو پھر بتا دیتا ہوں کہ شیخ رشید اللہ کا بندہ ہے اور پیارے نبی کا غلام ہے ۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain